M y K a s h m i r

میرا کشمیر • جنتِ بے نظیر
Digital Portal Engine The Digital Gateway to Jammu, Kashmir & Ladakh
Connecting to Valley Cloud Network... 0%

MyKashmir

The Valley's Digital Gateway

BakSshish Ka Rastaa

True strength is not in revenge but in forgiveness. Some wounds are too deep to explain, yet a peaceful heart chooses mercy over bitterness and leaves justice to the Almighty

جو دل سے معاف کر دیتے ہیں
وہ حساب دنیا میں نہیں، آخرت میں رکھتے ہیں۔

BakSshish Ka Rastaa – (بخشش کا راستہ)
By: Javid Kashmiri

نہ دل کے زخم گنے، نہ ظلم کا حساب رکھا،
ہم نے سب کو بخش دیا، بس آخرت کا خیال رکھا۔

جو میرے نام پہ کرتے رہے زمانے بھر کے وار،
میں نے لب خاموش رکھے، رب پہ اپنا مآل رکھا۔

کسی نے لوٹ لی خوشیاں، کسی نے خواب توڑ دیے،
مگر ہر ایک کے لیے دل میں خیر کا سوال رکھا۔

بدلے کی آگ جلتی رہی کئی دلوں کے درمیان،
ہم نے صبر کو اوڑھ لیا، اور عفو کو ڈھال رکھا۔

وہ جس نے درد دیا تھا، اسی کے حق میں دعا کی،
یہی سمجھ کے کہ رب نے اجر کا احتمال رکھا۔

دنیا کے فیصلوں پر نہ ہم نے شور مچایا کبھی،
اپنے مقدمے کو بس ربِ ذوالجلال رکھا۔

مقطع

“جاوید” حساب ہونا ہے ایک روز سب کرداروں کا،
ہم نے سب کو معاف کیا، بس آخرت کا خیال رکھا۔

Published By

Related Valley Reads